
جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان تمام دفاتر بند رہیں گے
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے تعطیل کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی نے شہر میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
Leave a Reply