خوشیاں ماتم میں تبدیل ،ایران نے اسرائیل کے ساتھ بھارت کوبھی بڑاجھٹکادیدیا

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور) نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 73 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک خفیہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جس کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے روابط رکھنے والے افراد کو شناخت کیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حساس معلومات جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ گرفتار شدگان سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

تاحال بھارتی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *