
بریکنگ نیوز: مون سون بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ شدید گرمی سے تنگ شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشیں 15 ستمبر ک جاری رہیں گی ۔
انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہےتاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔
ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملککا گزشتہ دن کہنا تھا کہ پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ اور رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
Leave a Reply