ایک اور افسوسناک حادثہ ، ایک ہی گھر کے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد  ایک ماں اور دو بیٹے  بونیر کے علاقہ مارتونگ میں ایک حکیم کے پاس علاج کے سلسلے میں آئے تھے۔ بدقسمتی سے تحصیل چغرزئی کے مقام بٹارہ میں ان کی گاڑی ایک کھائی میں جا گری۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یہ دلخراش واقعہ پورے علاقے کو غمگین کر گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *