ایک دن گدھے نے لومڑی سے پوچھا کہ میں جسامت میں بڑا ہوں اور جسم بھی سخت ہے مگر مجھ سے

(بھارت کچی آنکھ پہ مارا گیا)
ایک دن گدھے نے لومڑی سے پوچھا کہ میں جسامت میں بڑا ہوں اور جسم بھی سخت ہے مگر مجھ سے جانور نہ ڈرتے ہیں نہ میں ان کا شکار کر سکتا ہوں کیا وجہ ہے کہ شیر کے جھپٹتے ہی جانور خوف زدہ ہو جاتے ہیں اور شیر بآسانی انہیں شکار کر لیتا ہے کوئی طریقہ مجھے بھی بتاؤ!!!!!
لومڑی نے کہا شیر پہلے ذہن پر غصہ سوار کرتا ہے پھر غصے سے اس کی آنکھیں لال ہونا شروع ہو جاتی ہیں جب آنکھیں پوری لال ہو جاتی ہیں تو وہ شکار پر جھپٹ پڑتا ہے اور شکار اس کے غضب و غصے سے گھبرا جاتا ہے اور شیر اسے دبوچ لیتا ہے
گدھے نے کہا میں بھی غصہ کرنے لگا ہو جب میری آنکھیں سرخ ہو جائیں تو بتانا میں نے ہاتھی کا شکار کرنا ہے گدھے نے غصہ کرنا شروع کیا اور لومڑی سے پوچھا، لومڑی نے کہا ابھی پوری طرح آنکھیں سرخ نہیں ہوئیں لہٰذا تھوڑا اور غصہ۔۔۔تھوڑا اور۔۔۔۔تگوڑا اور۔۔۔۔ آنکھیں کہاں سرخ ہونا تھیں لومڑی نے تنگ آ کر کہا اب مکمل طور پر تیرے چہرے پر غصہ آ چکا ہے اور آنکھیں بھی بالکل سرخ ہو چکی ہیں ۔۔۔۔ حملہ کر دو!! گدھا ہاتھی کی طرف دوڑا جب
🐘
کے قریب پہنچا تو ہاتھی نے گدھے کو سونڈ میں لپیٹا اور
🌲
پر دے مارا گدھے کی چیخیں نکل گئیں
پریشان ہو کر لومڑی کے طرف دیکھا اور کہا
تیرا ستیہ نہس ہو کچی آنکھ پہ مروا دیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *