بریکنگ نیوز: اگلے 12 گھنٹے پاکستانیوں کے لئے انتہائی اہم الرٹ جاری کر دیا گیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بننے کی پیش گوئی کردی جس کے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تشکیل پانے کاامکان ہے،یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 36 گھنٹوں میں یہ کم دباؤ “ڈپریشن” میں تبدیل ہو سکتا ہے،اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *