
بڑی خبر: ہیلمٹ پہننے کے قانون سے استثنی کا اعلان
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ساتھ ہی انہوں ںے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے اقلیتی برادری کا حصہ سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔ انہوں ںے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنی کردیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان وہ ملک ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنالیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائے گا یا ان کا حق مارے گا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔
کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں اقلیتوں کے لئے قبرستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب نہ صرف مریم نواز شریف کا بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کا خواب ہونا چاہیے، پنجاب کو اقلیت دوست بنانے کی ذمہ داری ہم سب مسلمانوں پر زیادہ ہے کیونکہ ہم اکثریت میں ہیں، کرسمس کے لیے شہروں کو سجایا گیا، جگہ جگہ میری کرسمس لکھا گیا، سب سے بڑا کرسمس ٹری اور سانتا کلاز لبرٹی چوک میں لگائے گئے ہیں۔
Leave a Reply