
مشکل حالات میں بڑی وکٹ گر گئی، نامور ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل
لاہور (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔
قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اور دیگر رہنمائوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلر ڈالا۔ میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کے پر زور مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا، منافقت کی سیاست کو بے نقاب کروں گا، میری پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، ان شا اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
Leave a Reply