
سولر پینل لگاتے ہوئے بڑا حادثہ،دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی
بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع ایک کمپنی میں سولر پینل لگاتے ہوئےدردناک حادثہ پیش آیا،جس میں واٹر ٹینک ٹاور گرنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ میں زخمی ہونے والے 3 مزدوروں کی حالت انتہائی سنگین ہے۔
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے ناگپور واقع ایک کمپنی میں جمعہ کے روز دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ ناگپور کے بوٹی بوری ایم آئی ڈی سی واقع ای نجی کمپنی کا ہے، جہاں واٹر ٹینک ٹاور گرنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ میں 3 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ٹاور کے نیچے کچھ مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی میں سولر پینل بنانے کا عمل جاری تھا، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں کم از کم 3 مزدور سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، انہیں فوری علاج کیلئےپرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود کچھ لوگوں نے بتایا کہ کمپنی میں سولر پینل بنانے کا کام چل رہا تھااور کئی مزدور پانی کی ٹنکی کے پاس کام کر رہے تھے، جب اچانک پانی کی ٹنکی گر گئی اور کئی مزدور اس میں دب گئے۔کم از کم 3 ہلاکتوں اور کئی مزدوروں کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
Nagpur, Maharashtra: Tank tower collapses at Avaada company in Butibori MIDC, Nagpur. 3 workers dead, 11 injured. Police & fire brigade at site; rescue and investigation underway pic.twitter.com/GMkDpKgJqx
— IANS (@ians_india) December 19, 2025
Leave a Reply