
بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابر آلود جبکہ پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور گرم رہا، چھور، نوابشاہ، ٹنڈو جام اور تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
Leave a Reply