فیس بک پیسے کمانا ہوا اب بہت آسان

امریکہ(نیوز ڈیسک)میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں،اب فیس بک نے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر ایفلیٹ لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے، اس فیچر کے تحت ایفلیٹ لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کیلئے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں، اس سے قبل ایفلیٹ لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا۔نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیج منٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔میٹا کی جانب سے ایفلیٹ لنکس کیلئے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کیلئے ہوگا

جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جبکہ لنک کی تفصیلات بھی پراڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی،میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کیلئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *