فنڈز کی کمی اور عدم فراہمی ، میٹرو بس سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث میٹرو بسز چلانے والی کمپنی نےفیول فنڈز کی عدم فراہمی پر 11 اگست سے لاہور میں میٹرو بس سروسز بند کا اعلان کر دیا۔
میٹرو بس سروس کے آپریٹر ویڈا کمپنی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو معاملے کی حساس نوعیت پر مراسلہ لکھ دیا جسکے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کورٹ ڈائریکشن کے باوجود فیول کی سپلائی کا معاملہ حل نہ کیا۔ مراسلے مزید لکھا گیا ہے کہ میٹرو بس کی بندش پر شہریوں کو درپیش آنے والی مشکلات کی ذمہ دار ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ہوگی ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *