
لیڈی ڈاکٹر کا ناقابل یقین کارنامہ : جس نے انسانیت کو ایسا سبق سیکھایا کہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی ایک ڈاکٹر کا غیر معمولی اور ناقابلِ یقین کارنامہ،دل کی گہرائیوں سے اس عظیم ڈاکٹر کو سلام پیش کرتا ہوں
کہتے ہیں کہ انسانیت سے بڑا کوئی ہنر نہیں ہوتا… اور اس واقعے نے یہ بات سچ کر دکھائی۔
بنگلہ دیش میں ایک نومولود بچہ پیدائش کے فوراً بعد سانس نہیں لے پا رہا تھا، اور جدید مشینیں بھی مدد نہ کر سکیں۔ ایسے نازک لمحے میں ڈاکٹر سُریکھا چودھری نے اپنی انسانیت اور ہمت کی مثال قائم کی۔ انہوں نے تقریباً سات منٹ تک اپنے منہ کے ذریعے بچے کو آکسیجن فراہم کی، اور اپنی کوشش سے اس ننھی سی جان کو موت کے منہ سے واپس لے آئیں۔
یہ صرف ایک علاج نہیں تھا… یہ محبت، قربانی اور انسانیت کی وہ مثال ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ ایسے انسانوں کو سلامت رکھے جو دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی حدوں سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔
Leave a Reply