انگلینڈ کو پاکستان سمجھ کر بدمعاشی کرنے والے 5 پاکستانی نوجوانوں کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا

انگلینڈ کو پاکستان سمجھ کر بدمعاشی کرنے والے 5 پاکستانی نوجوانوں کو مجموعی طور پر 35 سال قیل کی سزا سنا دی گئی ،کہانی یہ ہے کہ انگلینڈ کے کسی علاقے میں دو پاکستانی خاندان آباد ہیں ، ایک خاندان کی نوجوان لڑکی کو دوسرے خاندان کے اپنے ہم عمر لڑکے سے پیار ہو گیا دونوں نے اپنے گھروں میں بات کی اور کوشش کی کہ انکے والدین رشتہ پر راضی ہو جائیں ،دونوں خاندان ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے اس لیے لڑکے والوں کو کوئی اعتراض نہ تھا لیکن لڑکی کے گھر پتہ چلا تو اسکے بھائیوں نے صاف انکار کردیا کیونکہ وہ اپنے کزنوں میں شادی کرنا چاہتے تھے جو کہ لندن میں رہائش پذیر تھے ، جب لڑکے اور لڑکی کو لگا کہ انکی شادی نہیں ہو سکے گی تو انہوں نے مرضی سے شادی کی تیاری کر لی ، لڑکی کے بھائیوں اور کزنوں کو پتہ چلا تو انکی غیرت جاگ اٹھی ، وقوعہ کے روز یہ پانچ نوجوان ایک گاڑی میں لڑکے کے گھر پہنچے وہاں کام کرنے والے ایک الیکٹریشن ، لڑکے کی والدہ کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور پھر بیڈروم میں سوئے لڑکے کو اغ۔وا کرکے شہر سے دور ایک فارم ہاؤس پر لے گئے وہاں ان سب نے ملکر پہلے تو لڑکے کو بری طرح زدوکوب کیا چہرے پر زخم آنے سے اسکی ایک آنکھ ضائع ہو گئی اور پھر انہوں نے لڑکے کی والدہ سے فون پر 20 ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ کیا اور چند گھنٹوں میں پیسے نہ دینے پر لڑکے کو ق۔ت۔ل کرنے کی د۔ھمکی دی ، لڑکے کی ماں نے بہت منت سماجت کی کہ اسکے پاس اتنی رقم نہیں ہے لیکن انہوں نے ہر صورت میں چند گھنٹوں میں پیسوں کا بندوبست کرنے کا کہہ کر کال بند کردی ، اس دوران پولیس کی طرف سے ٹریس کر لیے جانے کے خوف سےملزمان مغوی و زخمی لڑکے کو گاڑی میں ڈال کر کسی اور مقام کی طرف روانہ ہوئے ، راستے میں ایک جگہ کھانے پینے کی چیزیں لینے رکے تو موقع پاکر لڑکے نے شور مچا دیا کئی لوگ اکٹھے ہو گئے پولیس کو کال کیا گیا یوں نہ صرف اس زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کرکے اسکی جان بچا لی گئی بلکہ مختلف سمتوں میں بھاگنے والے پانچوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، یہ کیس کئی ہفتے لندن کی عدالت میں چلتا رہا جہاں سب ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر فی کس 7 سال یعنی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ سزا ہونے کے بعد لڑکی کے والدین نے جلد اسی لڑکے سے اسکی شادی کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *