بریکنگ نیوز: پاکستان نے ایران کو بڑی مدد فراہم کر دی، دشمن چلا اُٹھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان  کی حکومت  نے پاکستان سے  ایران کو  چاول،  سمندری خوراک ، ادویات اور کئی دوسری  پروڈکٹس برآمد کرنے  والوں کے لئے رعایات دے دیں۔

پاکستان نے جنگ زدہ ایران اور ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے اہم رعایات دیتے ہوئے  ایران کے راستے برآمدات  کرنےکے لیے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط ختم کر دی۔ یہ  عارضی استثنیٰ  ہے۔  اس سے پہلے ایران کے راستے اور خود ایران کے لئے ایکسپورٹ کرنے والوں کو باقی دینا کے ممالک کے لئے ایکسپورٹ کی طرح بینک گارنٹی اور ایل سی کے ضوابط کے مطابق انتظامات کرنا لازم تھے۔

آج جاری کئے گئے اعلامیےکے مطابق  وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایران اور   وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ سے عارضی استثنیٰ منظورکر دیا ہے۔ زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *