
امبر نامی یہ خوبصورت لڑکی ڈائیوو کی بس میں بطور ہوسٹس ملازمت کرتی تھی ایک دن گھر سے۔۔۔
امبر نامی اس لڑکی کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ۔۔؟؟ 17 سال پہلے لاپتہ ہونے والی ڈائیوو کی بس ہوسٹس کے ساتھ کیا ہوا تھا ؟ غمزدہ ماں بیٹی کی منتظر ،شاید اس عید پر ملنے آ جائے ۔۔۔۔۔۔ش۔س۔۔۔امبر یزمان منڈی کے ایک نواحی چک سے گھر کی قسمت بدلنے اور غربت مٹانے ملتان آئی اور ڈائیوو ایکسپریس میں بطور ہوسٹس نوکری کر لی تب اسکی عمر صرف 19 سال تھی ، کچھ ہفتے گھر والوں سے رابطہ رہا پھر اس نے بتایا کہ وہ یہ نوکری چھوڑ کر کال سنٹر کی نوکری پر جارہی ہے ۔اسکے بعد امبر غائب ہو گئی ، ٖٖغریب والدین نے اپنی بساط کے مطابق بہت ڈھونڈا مگر امبر کا کچھ پتہ نہ چلا ، یہ ایک کچی عمر کی لڑکی تھی نہ جانے بھٹک گئی یا غلط ہاتھوں میں پڑ گئی یا پھر اس کا سامنا کسی ظالم سے ہو گیا آج تک کچھ پتہ نہیں ۔ امبر اگر زندہ اور ٹھیک ٹھاک ہے تو آج 36 سال کی ہوگی اسکی ماں آج بھی بیٹی کی راہ تک رہی ہے اور اس غمزدہ ماں کا کہنا ہے کہ اگر امبر نے شادی کر لی ہے تو بھی ٹھیک ہے ہم اسکی خوشی میں خوش ہیں ، لیکن وہ ایک بار آئے اور ماں باپ کو مل جائے ، بے شک دوبارہ اپنی دنیا میں چلی جائے لیکن ایک بار آئے تو سہی ، دعا ہے اللہ کریم امبر کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور اسے ہمت و توفیق عطا کرے کہ وہ اپنے منتظر بوڑھے والدین سے جا ملے۔
Leave a Reply