بریکنگ نیوز: 7لاکھ 33 ہزار بیرل روسی تیل کب تک پاکستان پہنچ جائے گا؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روسی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا۔
روسی میڈیا نےیہ بات گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے کہی ہے۔روسی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم پہنچے گا۔
پاکستان تیل کے لیے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے،تاہم اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ کردیتا ہے،اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچیں توسالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھ جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *