
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور درجہ حرارت میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 11 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گرد و نواح سمیت گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
mr6672022@gmail.com