
ملک بھر میں بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔
Leave a Reply