
پاکستان میں بڑی شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
لزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Leave a Reply