
صوابی میں چند یوم قبل پیدا ہونے والے پانچ جڑواں بچوں بارے افسوسناک خبر آگئی،والدین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے
صوابی (نیوز ڈیسک) باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 نومولود 5 دن بعد انتقال کر گئے۔ نومولود جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے علاقے منصور خیل سے ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور چاروں این آئی سی یو میں زیر علاج رہے جہاں انہیں این آئی سی یو انچارج کی زیر نگرانی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی ولادت اور بعد ازاں علاج صحت کارڈ کے تحت مکمل طور پر مفت کیا گیا۔
طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت کم عمری کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک تھی، جس کے باعث وہ زندہ نہ رہ سکے اور انتقال کر گئے۔
Leave a Reply