
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کو اچانک کہاں منتقل کردیا گیا؟ صبح سویرے بڑی خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے پیش نظر تہران میں ایک خاص زیرِ زمین ٹھکانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ اپوزیشن ویب سائٹ ایران انٹرنیشنل کے مطابق، ایرانی فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی حملے کے بڑھتے ہوئے خطرے کا جائزہ لیا، جس کے بعد خامنہ ای کو ایک محفوظ اور مضبوط زیرِ زمین مرکز میں منتقل کیا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق، یہ جگہ قلعے کی طرح ہے اور اس میں باہم جڑے ہوئے سرنگیں ہیں۔ ویب سائٹ نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر کے تیسرے بیٹے، مسعود خامنہ ای نے خامنہ ای کے دفتر کے روزمرہ کے امور سنبھال لیے ہیں۔
Leave a Reply