رمضان نگہبان پیکج کی رقم کس طرح ملے گی؟ طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان نگہبان پیکج 2026 کے لیے 4 ارب روپے کا آپریشنل بجٹ طلب کرلیاگیا۔3.5 ارب روپے بی او پی کے ذریعے انتظامی و مالی امور پر خرچ ہوں گے،50 کروڑ روپے عوامی آگاہی مہم کے لیے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
مستحق خاندانوں تک بروقت اور شفاف ریلیف پہنچانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،ڈیٹا مینجمنٹ اور جدید نظام کے ذریعے ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب رمضان نگہبان کے لیے اے ٹی ایم کارڈ بنائے گاجومستحقین تک پہنچائے جائیں گے ۔ پنجاب حکومت اس سال بھی رمضان پیکج پر تیس ارب روپے تقسیم کرے گی ،تحصیل سطح پر کیمپ لگا کر لوگوں کو رمضان نگہبان کارڈ دئیے جائیں گے۔

0 responses to “رمضان نگہبان پیکج کی رقم کس طرح ملے گی؟ طریقہ کار سامنے آگیا”

  1. Arslan daood Arslan daood says:
    Your comment is awaiting moderation.

    arslandaoodarslandaood@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *