
انتہائی افسوسناک خبر: پاکستانی معروف اداکار جاں بحق
لاہور ( نیوز ڈیسک) تھانہ چوہنگ کے قریب سابق ایکسائز آفیسر اور ٹی وی و فلم کے معروف اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رانا آفتاب احمد دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو باہر پہلے سے موجود ایک گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے، جن میں سے ایک شخص نے گاڑی سے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تاہم نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رانا آفتاب احمد سابق ایکسائز افسر تھے اور چند سال قبل ریٹائر ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں بھی سرگرم رہے اور متعدد معروف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش سمیت دیگر شامل ہیں۔
Leave a Reply