عوام کو ریلیف ملنا شروع۔۔۔پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں فی بیرل پٹرول کی قیمت میں 2.74 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ پٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پریمیم 5.14 ڈالر سے کم ہو کر 5.1 ڈالر ہو گیا ہے۔اسی طرح، پٹرول پر فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی میں 72 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں فی لیٹر 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس-ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر فی لیٹر 6.51 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 145.57 روپے سے کم ہو کر 139.6 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دوسری جانب، عالمی منڈی میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر ہو گئی، یعنی 2.33 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ڈیزل پر کسٹمز ڈیوٹی میں فی بیرل 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں فی لیٹر 35 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس-ریفائنری قیمت میں فی لیٹر 5.33 روپے کی کمی ہوئی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *