
رشتہ رکھو یا چھوڑو مگر وقار کے ساتھ : اینکر پرسن آفتاب اقبال کے حوالے سے انکی سابقہ اہلیہ مریم علی کی۔۔۔۔
رشتہ رکھو تو بھی خوبصورتی سے اور چھوڑو تو بھی وقار کے ساتھ : ٹی وی کی مشہور شخصیت آفتاب اقبال کے حوالے سے انکی سابقہ اہلیہ مریم علی کی باتیں۔
آفتاب صاحب کے ساتھ میری شادی ہوئی یہ میری تقدیر میں لکھا تھا ، میں انکے بیٹےکی ماں ہوئی یہ میری خوش قسمتی ہے ، میں اپنی زندگی پر صابر شاکر ہوں ، اللہ نے مجھے انسان پیدا کیا مجھے بے شمار صلاحیتیں دیں ،مجھے کئی لوگوں نے آفتاب صاحب کے بارے میں کھل کر بولنے اور انہیں ایکسپوز کرنے کی کوشش کی ، مگر مجھے سستی شہرت اور دائمی شرمندگی کا کوئی شوق نہیں ، یہ میرے اللہ کے فیصلے ہیں وہ جسے چاہے جیسا رکھے ۔۔۔۔۔ میرے دل میں آفتاب اقبال کے لیے آج بھی عزت ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔۔۔ دنیا جو مرضی کہتی رہے۔
LIFE IS GIFT FROM GOD
بہت ہی خوبصورت نقطہ نظر اور مثبت سوچ ہے۔ لوگوں تماش بینوں کا کیا جائے گا ۔بہت اچھا کیا دنیا کے سامنے جو نہ تو خود تماشہ بنی اور نہ ہی آفتاب صاحب کو بننے دیا ۔
آپ کی خوبصورت سوچ کو سلام ہے