افسوسناک خبر: نامور بھارتی کرکٹر میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق رانجی ٹرافی کرکٹر 38 سالہ کے لعلرمروتا مقامی کرکٹ میچ کے دوران میدان میں گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔بھارت رپورٹ کے مطابق کے لعلرمروتا اپنی بیٹنگ مکمل کرنے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے چند لمحوں بعد وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے۔

یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ کے لعلرمروتا وینگھنوائی رائڈرز کرکٹ کلب (وی آر سی سی) کی نمائندگی کر رہے تھے، جن کا مقابلہ چاونپوئی کرکٹ کلب سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *