
سز ائے موت ختم ہو گئی ، 17 سال کاٹ لیے 8 باقی رہ گئے وہ بھی گزر جائیں گے لیکن میں۔۔۔
سز۔ائے موت ختم ہو گئی ، 17 سال کاٹ لیے ،8 رہ گئے ، وہ بھی گزر جائیں گے ، میں خوش اور مطمئن ہوں کہ میں نے غیرت دکھائی ۔۔۔۔
کوٹ لکھپت جیل میں 17 سال سے بند خاتون جس نے عدالت میں اپنے بھائی کے قا۔تل کو گو.لیوں سے بھون ڈالا تھا ۔
قید میں رہ کر بھی مطمئن ۔۔۔۔ بس کبھی کبھی گھر یاد آجاتا ہے جہاں میری شادی کی باتیں ہو رہی تھیں۔۔۔۔۔۔میرے بھائیوں کو ق۔ت۔ل کیا گیا تو انصاف کے لیے جگہ جگہ مارے پھرے ، ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن انصاف یہاں صاف پیسے اور طاقت والوں کو ملتا ہے ، بس پھر سوچ لیا کمزور اور مظلوم بن کر نہیں رہنا چنانچہ جس روز بھائی کے قا۔تل کی پیشی تھی میں بھی پہنچ گئی اور اسے جج کے سامنے فایئر ما۔ر کے ڈھیر کردیا ، پتہ نہیں میں نے ٹھیک کیا یا غلط ، پتہ نہیں قانون کیا کہتا ہے اور انصاف کے تقاضے کیا کہتے ہیں ، میرا دل اور دماغ کہتا ہے میں نے بالکل ٹھیک کیا ۔۔۔۔ جیل تو اب گھر لگتا ہے مجھے یہاں کوئی ٹینشن نہیں لگتا ہے یہیں کھیل کود کر جوان اور اب بوڑھی ہو رہی ہوں ، 18 سال کی تھی جب یہاں آئی اب 35 سال کی ہوں ، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں عمر قید کی مجرم ایک خاتون کی باتیں
Leave a Reply