
شاہ زیب خانزادہ سے محبت اور شادی بارے رشنا خان نے ساری کہانی سنا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ محبت اور شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی۔رشنا خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
رشناخان نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں 2013ء میں ٹورنٹو فلم سکول میں فلم میکنگ پڑھ رہی تھی اور مجھے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے ایک دستاویزی فلم بنانی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میرے بھائی کی شادی بھی تھی تو شادی میں شرکت کے لیے مجھے پاکستان آنا پڑا، شاہ زیب خانزادہ کی مجھ سے شادی سے پہلے ہی میری فیملی سے اچھی دوستی تھی، اس لیے بھائی کی شادی کے دوران میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ بھائی کی شادی کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے دستاویزی فلم بنانے کے لیے میری مدد کی اس لیے میرا پروجیکٹ مکمل ہونے تک ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں شادی یا ڈیٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں تھا بس ہم صرف کام کے سلسلے میں بات کرتے تھے۔رشنا خان نے بتایا کہ کینیڈا میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد میں دبئی چلی گئی تھی کیونکہ میں نے ایمریٹس کو جوائن کر لیا تھا پھر دبئی میں جب شاہ زیب خانزادہ پی ایس ایل میچز کے لیے آتے تھے تو وہاں ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں اور پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
Leave a Reply