آئی فون کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *