
ملک بھر میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کے لئے اہم خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اساتذہ کے ایل پی آر کیسز کیلئے نیا طریقہ کار جاری کردیاگیا۔ نامکمل ایل پی آر کیسز اب قبول نہیں کیے جائیں گے۔ایل پی آر کیس کے ساتھ مکمل چیک لسٹ لازم قراردے دی گئی۔ تمام دستاویزات کی تصدیق ڈی ای او یا سی ای او کریں گے۔
مبہم سفارشات کے بجائے واضح سفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔بغیر مکمل ریکارڈ ایل پی آر کیس واپس کیا جائے گا۔ سروس بک، تقرری اور ترقی کے احکامات منسلک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ تنخواہ سلپ اور چھٹیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ ایل پی آر کیسز میں تاخیر کی ذمہ داری ضلعی افسران پر ہوگی۔
Leave a Reply