
سال 2026 کا پہلا سروے : کتنے فیصد عوام مریم نواز کی حکومت سے خوش؟ حیران کن نتائج سامنے آگئے
لاہور (نیوز ڈیسک)سٹی 42 پرسال 2026 میں ’’ بنام سرکار‘‘کاپہلاپروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر کیا گیا ۔’’بنام سرکار‘‘کے اینکر زوہیب سلیم بٹ نےعوامی سروے کے دوران سوال پوچھا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟تواس کے جواب میں عوام نے ملا جُلا ردعمل دیا ۔
پروگرا م کی ایڈیٹنگ کے دوران صرف دو سےتین کٹ لگائے گئے باقی سارا پروگرام جیسا ریکارڈ کیا گیا تھا ویسا ہی تیار کرکے آن آئیر کیا گیا ۔

’’بنام سرکار‘‘عوامی سروے میں 50 فیصد عوام مریم نواز کی کاکردگی سے مطمئن دکھائی دی جبکہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے والے صرف 42 فیصد لوگ تھے ، پروگرام میں کچھ ایسے بھی لوگ سامنے آئے جنہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ ۔ ریکارڈنگ کے دوران ایک شہری نے مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی خوش قسمتی قرار دیا ، سرگودھا سے تعلق رکھنے والےایک شہری نے مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مریم نواز صرف لاہور میں کام کرواتی ہیں، وہ سرگودھا شہر میں بھی بہت کام کروا رہی ہیں، سردگوھا اب پہلے جیسا نہیں رہا اب وہاں بھی بہت ترقی ہوگئی ہے ۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ وہ آزاد پارٹی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرتا تھا مگر مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے بہت کام کر رہی ہے اس لیےان کی کارکردگی نے اُسے مجبور کر دیا اوراس نے آزاد اُمید وار کو چھوڑ کر مریم نواز کی حمایت کا ووٹ دیا ۔
پروگرام کے دوران جہاں مریم نواز کی تعریف ہوئی تووہی پر کچھ لوگوں نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید مخالفت بھی کی اور کہا وہ کچھ نہیں کر رہیں بلکہ اُلٹا آپریشن کرکے کاروبار بند کروا دیئے ہیں اورہم بے روزگار ہوگئے ہیں ۔
پروگرام کے آخر میں’’بنام سرکار‘‘کے اینکرزوہیب سلیم بٹ نے عوامی سروے کا رزلٹ بتایا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply