بریکنگ نیوز:آئندہ تین روز انتہائی اہم۔۔۔۔این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطیٰ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا  ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقو ں میں شدید دھند متوقع  ہے۔بالائی سندھ کے علاقوں خصوصاً سکھر کے اطراف اور اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہے۔جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں ۔شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ڈرائیور حضرات رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔عوام سے گزارش ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی اور متعلقہ اداروں کو ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *