بریکنگ نیوز:جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل اب نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *