
اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیو وائرل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر انتہائی بولڈ انداز میں ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر کیمرے کے انتہائی قریب رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔
حال ہی میں مداح عفان وحید کے ساتھ ایک ڈرامے میں ان کی ادکاری کو بھی بیحد سراہا گیا۔ علیزے شاہ کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق تماشا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی، کھیل، تقدیر، جو تم چاہو اور دیگر شامل ہیں۔
حالیہ وائر ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ نے گلابی رنگ کا ٹاپ پہن رکھا ہے اور وہ گھانے پر کیمرے کے سامنے ہلکا پھلکا رقص اور گانے کے بول دہراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد علیزے شاہ سے ناراض ہے اور ان بولڈ ویڈیوز پر انہیں ٹرول کر رہی ہے۔ بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں لیکن اب مکمل طور پر تبدیل اور جدید ہوچکی ہیں۔
Leave a Reply