
مولانا فضل الرحمن نے بڑی گیم ڈال دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ،ا سد قیصر، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، حامد خان اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے ارکان کو بڑی بڑی آفرز دی جارہی ہیں۔
Leave a Reply