
وہ اشتہاری جسے سگی بہن نے خود پولیس کو بلوا کر اسے مروا دیا کیونکہ اس نے اپنی بہن کی۔۔۔
وہ اشتہاری جسے سگی بہن نے خود پولیس کو بلوا کر مروا دیا ۔۔۔۔ کچھ سال پہلے کی بات ہے امتیاز عرف مجنوں نامی ایک اشتہاری جرائم پیشہ نے ناروال کے علاقہ ظفر وال اور نواح میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا ، یہ کوئی اتنا بڑا کریمنل نہیں تھا ، گاؤں میں چھوٹی موٹی چوریاں کرتا ، پکڑا جاتا مگر گاؤں والے کچھ نہ کہتے ، آخر یہ کسی اور علاقے میں چلا گیا اور کسی جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ ملکروارداتیں کرنے لگا ، جب اس گروہ کی وارداتیں بڑھ گئیں تو پولیس انکے پیچھے پڑ گئی اب یہ اپنے گروپ کے کچھ لوگوں کو لے کر واپس آبائی گاؤں آگیا ، یہاں ہر کسی کو گالیاں دیتا ، بدمعاشی دکھاتا اور ہتھیار دکھا کر رعب جمانے کی کوشش کرتا ، اسکی ایک بہن یہیں قریب بیاہی ہوئی تھی ، یہ ساری رات علاقے میں وارداتیں کرتے اور صبح منہ اندھیرے بہن کے گھر آکر سوجاتے ، علاقے والے ان سے تنگ تھے مگر بہن بھی پریشان تھی کہ کیسا بے غیرت بھائی ہے ، غنڈوں کو بہن کے گھر لے آتا ہے ، اسکے شوہر کو گالیاں دیتا ہے ۔۔۔ آخر جب اسکے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو اس نے بھائی اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کروانے کا سوچ لیا ، ایک روز جب امتیاز مجنوں اور اسکے ساتھ صبح منہ اندھیرے بہن کے گھر آئے اور چائے پانی کرکے سو گئے تو بہن نے پولیس کو اطلاع کردی ،شاید بہن بھائی کو گرفتار کروانا چاہتی تھی مگر پولیس نے کمرے کے دورازے پر دستک دی تو اندر سےفائیر۔نگ شروع ہوگئی جواب پولیس نے بھی پوزیشنیں سنبھال لیں دو طرف فائیر۔نگ کا تبادلہ ہوا اور آخر کار مجنوں اور اسکا ایک ساتھی اس مقابلہ میں پار ہو گئے ، مجنوں اور اسکے ساتھی کی ہلا۔کت کے بعد گاؤں والوں نے سکھ کا سانس لیا اور ہر شخص یہ کہتا نظر آیا اچھا ہوا ، زمین کا بوجھ کم ہو گیا ، خس کم جہاں پاک ۔۔۔۔۔
Leave a Reply