
صبح سویرے افسوسناک خبر: مسلم لیگ ن کے اہم ترین رکن صوبائی اسمبلی اچانک انتقال کر گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے تصدیق کی کہ عرفان شفیع کھوکھر کو فوری طور پر ڈاکٹرز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق عرفان شفیع کھوکھر صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے کزن تھے اور لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقہ انتخاب کے رہنماؤں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Leave a Reply