رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کو لاجواب کر دیا ، تحریک انصاف بھی مان گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا، سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی جسے اب پی ٹی آئی کی قیادت نے قبول کرلیا ہے۔

One response to “رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کو لاجواب کر دیا ، تحریک انصاف بھی مان گئی”

  1. Prof: Sher Muhammad Qaisrani says:

    Good , positive step,Happy to hear such news, very hardly,such news can be heard now a days. All parties should come forward and play their role to make the things better.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *