
طالبہ نے پولیس کو کس کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی ؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی خبر کے معاملے میں متاثرہ بچی اور اسکے والدین نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اسکا نام جھوٹے واقعے میں ملوث کرنے والے عناصر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ متاثرہ بچی سے گھر جاکر 3 گھنٹے ملاقات کرنے والوں میں سیکرٹری داخلہ پنجاب کیساتھ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی شامل تھیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ کے بارے میں ڈس انفارمیشن اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے نے سائبر کرائم سیل کی 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
Leave a Reply