عبرتناک واقعہ: جرم کر کے 21 سال چھپے رہنے والا مبینہ قا تل دشمنوں کے ہتھے چڑ گیا تو انہوں۔۔۔

21 سال بعد بدلہ : جرم کرکے 21 سال چھپے رہنے والا مبینہ قاتل دشمنوں نے پار کر دیا ، گوجر خان میں پیش آنے والا تازہ ترین عبرتناک واقعہ : اطلاعات کے مطابق زریز نامی ایک شخص جو مانگر گاؤں کا رہائشی تھا گوجر خان میں 2004 میں مبینہ طور پر قتل کے ایک واقعہ میں ملوث تھا ۔
جان بچانے کے لیے انگلینڈ چلا گیا تھا اور گزشتہ 21 سال سے وہیں تھا ، اب یہاں اس واقعہ میں صلح ہونیوالی تھی ، تمام انتظامات ہو چکےتھے ، زریز چٹھہ سمجھا اب صلح ہونے والی ہے اور کوئی خطرہ نہیں ، وہ واپس پاکستان آ گیا اور گوجر خان کی ایک شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ رحمان سکنہ دھماں وہاں پہنچا اور شادی ہال میں جس ٹیبل پر زریز چٹھہ موجود تھا سیدھی فائرنگ کی اور اپنے دشمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، زریز چٹھہ کے ساتھیوں نے بھی فوری جوابی فائرنگ کی اور حملہ آور کو بھی فوری طور پر مار دیا ۔۔۔ اس طرح 21 سال سے ایک سوئی ہوئی دشمنی خوفناک طریقے سے دوبارہ سامنے آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *