مولانا فضل الرحمن کے لئے بڑا دھچکا، اہم ترین رکن قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جےیوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کےحکم پر الیکشن کمیشن نے مولانا سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مولانا سمیع الدین این اے 251 سےکامیاب ہوئے تھے۔ پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولانا سمیع الدین کی کامیابی پر ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقے کے 22 پولنگ سٹیشنز پر 18 دسمبر کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *