
پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی، اگلے چند گھنٹےانتہائی اہم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 دسمبر کے روز ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے،ایک کمزور مغربی لہر 4 دسمبر رات سے ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے 4 دسمبر رات اور 5 دسمبر کو گلگت بلتستان، کشمیر کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ ،بٹگرام کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے اورپہاڑوں پر ہلکی بارش وبرفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش، بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Leave a Reply