
وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نا اہل؟۔۔۔آج کی سب سے دھماکے دار خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کے جلد نااہل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ خیببر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے جب کہ صوبے میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے طور پر سہیل آفریدی کی نااہلی“جلد متوقع”ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی ماحول میں ”مزید گند ڈالا“ تو پھر صوبے میں گورنر راج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے پاس فہرستیں تیار ہیں اور بیرونِ ملک بیٹھ کر سیاسی بیانات دینے والوں کو بھی جلد علم ہو جائے گا کہ ان کے خلاف کیا کارروائی ہونے والی ہے۔ اس دوران پروگرام میں معروف قانونی ماہر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں موجودہ کشیدگی اور انتظامی صورتحال کے باعث گورنر راج کے نفاذ کا خطرہ موجود ہے، جو آئینی اعتبار سے پیچیدہ اور حساس معاملہ ہوگا۔ قبل ازیں فیصل واوڈا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذہنی مریض، آنکھ سے اندھے اور کان سے بہرے سن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو صرف حال احوال کیلئے ملاقات کی اجازت ہے، جبکہ وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
Leave a Reply