سابق وزیراعظم کو آج رات یا جمعہ کی صبح لندن منتقلی کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی کی چیئرپرسن  بیگم خالدہ ضیا کو ممکنہ طور پر آج رات نصف شب کے بعد یا جمعہ کی صبح لندن منتقل کیا جا سکتا ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ذاتی معالج اور بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے جمعرات کو ایور کیئراسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر زاہد کے مطابق لندن منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قطری ایئرایمبولینس سابق وزیرِاعظم کو مزید علاج کے لیے لے جائے گی اور روانگی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ خالدہ ضیا گزشتہ 12 دن سے سی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور انہیں بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔قطر حکومت نے امیر قطر کی خصوصی ایئر ایمبولینس تیار رکھی ہے، خالدہ ضیا کی ذاتی میڈیکل ٹیم سمیت 14 افراد ان کے ہمراہ ہوں گے۔قطر کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ طبی اجازت ملنے کے ساتھ ہی طیارہ فوری طور پر بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگا۔ دریں اثنا بی این پی کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے نیا پلٹن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خالدہ ضیا کی حالت جوں کی توں لیکن نازک ہے، اور انہیں انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *