مشکل حالات میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا: اہم ترین رہنما نے پارٹی سے راہیں جُدا کر لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں ایک بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ہے جہاں ممتاز قانون دان اور انصاف لائرز فورم کے متعدد سینئر رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبے کے ممتاز قانون دان محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری سالک حسین سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے متعدد کلیدی رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے ق لیگ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیاوپارٹی میں شامل ہونے والے انصاف لائرز فورم کے سینئر رہنماؤں میں جہانگیر خان خواجہ، عثمان خان ترلندی اور داؤد خان شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان سینئر قانون دانوں اور رہنماؤں کی شمولیت سے خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ق) پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، منظم اور فعال ہو کر ابھرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *