نواں کٹا کھل گیا : معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا معروف ن لیگی رہنما پر شرمناک الزام

نواں کٹا کھل گیا : معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا ن لیگی ایم پی اے پر شرمناک الزام ۔۔۔۔۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ن لیگی ایم پی اے کی آن لائن ہرا۔سانی، جان سے مارنے کی د۔ھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں بار بار شکایت کرنے کے باجود پنجاب پولیس، ایف آئی اے نے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔
مریم نواز کے دفتر سے وابستہ افراد نے بھی معاملے کو دبانے، مجھے خاموش کروانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ “میں ایک طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ایم پی اے کی جانب سے شدید آن لائن ہرا۔سانی، سائبر بلیئنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی د۔ھمکیوں کا سامنا کر رہی ہوں۔ہر فورم پر اور ہر دفتر میں حتیٰ کہ مریم نواز کے آفس میں بھی شکایت کی لیکن الٹا انکی آواز کو دبانے اور خاموش کرنے کی کوشش کی گئی ۔بقول مومنہ اقبال آواز اٹھانے اور قانونی کارروائی کی کوشش کرنے کے نتیجے میں، مجھے اور میرے خاندان دونوں کو شدید حفاظتی خطرات کا سامنا ہے۔ میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ فوری طور پر ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز کریں، میرے خاندان کو تحفظ فراہم کریں، اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ اگر اس معاملے کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا، تو میں ایک سیاسی شخصیت کو بچانے میں ملوث تمام افراد کے خلاف دستیاب تمام شواہد پبلک پریس کانفرنس میں سامنے لانے پر مجبور ہوں گی۔مجھے یقین ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف میرے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر غیر جانبدارانہ اور قانونی کارروائی کریں گی۔

0 responses to “نواں کٹا کھل گیا : معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا معروف ن لیگی رہنما پر شرمناک الزام”

  1. Javed Sajjad says:
    Your comment is awaiting moderation.

    انتہائ شرمناک اور ملک میں عام طور پر عدم تحفظ کا اظہار کر تا

    موجودہ متکبر اور ظالمانہ نظام کے کسی نمائدے پر لگنے والا یہ الزام شائد پہہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ اسی ظلم و ستم کا تسلسل ھے جو انجام سے بیے خبر طاقت ور اور ان کے فصلی ساتھی کئی سالوں سے نہتے معصوم اور اختیاری کمزوری میں مبتلا عوام پر ڈھاتے چلے آ رھے ھیں۔ حقیقت میں پاکستانی قوم اجتمائ طور پر کھلے کبیرہ گناہوں میں مبتلا ھو چکی ھے۔ لہازہ اجتمائ بد اعمالیوں کے نتیجے میں انفرادی اور اجتمائ پکڑ میں آنے کی وجہ سے ایسے خوف کی ذد میں آگئ ھے جو اس کی کمزوری بن گیا ھے۔ ورنہ ظلم و ستم کے سینکڑوں حالات و واقعات کبھی برداشت نہ کرتی۔۔ابھی اللہ کا عذاب نہیں آیا ابھی تو ھم اپنے ھی مکافات عمل کی سزا بھکت رھے ھیں۔ ۔پکی بات ھے جو ڈر گیا وہ مر گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *