افغانستان کی احسان فراموشی۔۔۔بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت اور افغان سرزمین سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم میں کئی “ایکس” اکاؤنٹس سرگرم ہیں،افغان اور بھارتی اکاؤنٹس سے منظم اشتعال انگیز مہم چلائی گئی۔

بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورک کی ریاستی سرپرستی کے شواہد سامنے آگئے،افغان طالبان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس پاکستان مخالف بیانیہ پھیلاتے رہے۔ فتنہ الہندوستان نامی بھارتی اکاؤنٹس جھوٹ اور افواہیں پھیلاتے رہے،سیکیورٹی اداروں نےپاکستان مخالف مہم چلانےوالے متعدد اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *