سٹیج اداکار کامیڈین مستانہ نے اپنے فن کی بدولت بڑا نام کمایا مگر زندگی کے آخری کچھ سال۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیک اور صالح اولاد بھی صدقہ جاریہ : سٹیج اداکار کامیڈین مستانہ نے اپنے فن کی بدولت بڑا نام کمایا مگر زندگی کے آخری کچھ سال انہوں نے رب کی عبادت میں گزارے ۔ انکے چند مخالفوں نے ایسا کام کیا جو مستانہ کے لیے راہ نجات بن گیا ۔

تھیٹر میں چھاپے کے دوران مستانہ کے ساتھ پولیس نے بدتمیزی کی تو انہوں نے تھیٹر و اداکاری کو خیر باد کہہ دیا ، اور بہاولپور چلے گئے ۔ جہاں نماز روزہ اور عبادت ہی انکی زندگی کا اخری مقصد رہی ، مستانہ کی لاہور میں ایک قیمتی جائیداد پر قبضہ گروپ نے قبضہ کر لیا تھا ، مستانہ اس کا کیس لڑتے دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن آج تک مستانہ کے اہل خانہ کو انکا حق نہیں مل سکا ، یہاں سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ مستانہ نے اپنے بیٹے سعد کو بہتر تعلیم اور تربیت اور قرانی تعلیم دیکر حافظ سعد بنایا ، آج حافظ سعد بہالپور میں ہی اپنے چچاؤں کے ساتھ رہتا ہے اور بطور سافٹ وئیر انجینئر رزق حلال کمانے میں مصروف ہے ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *