
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور ، گورنر کے پی کیلئے 4 نام سامنے آگئے
پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے 4 نام سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے چار نام سامنے آ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پہلا نام موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا ہے ، اس کے علاوہ امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ کے نام بھی زیر غورہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں سے کسی پر اتفاق نہ ہوا تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔
Leave a Reply